Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

گورنمنٹ کامرس کالج کا ہونہاریتیم طالب علم کینسر کے موزی مرض میں مبتلا،سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے بیوہ والدہ کی حکومت وقت سے اپیل

ڈیرہ غازیخان (سپیشل رپورٹر)گورنمنٹ کامرس کالج کا ہونہاریتیم طالب علم کینسر کے موزی مرض میں مبتلا، پیپلز پارٹی کے سینئررہنما شبلی شب خیز غوری نے عیاد ت کی ،زندگی و موت سے جنگ لڑنے والانوجوان علا ج معا لجہ کے لیے کسی مسیحا کی امدادکے منتظر،سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے بیوہ والدہ کی حکومت وقت سے اپیل ،تفصیلات کے مطابق بلاک نمبر 8 رہا ئشی حما دچغتہ جو کہ گورنمنٹ کامرس کالج میں زیرتعلیم بی کا م کا طا لب علم ہے گزشتہ کچھ عر صہ سے کینسر کے مو ذی مر ض میں مبتلا ہو نے کی وجہ سے کا لج کو چھو ڑ کر ٹیچنگ ہسپتا ل کے آئی سی یو وارڈ میں داخل ہے جہا ں پر علا ج کے خا طر خواہ انتظا ما ت نہ ہو نے کے با عث والدہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے اس کا کہنا ہے کہ میرے بچے کے علا ج کے لیے ڈاکٹرو ں نے 60لا کھ رو پے کی خطیر رقم بتا ئی ہے جو کہ میرے ہما رے پا س نہیں ہے جبکہ ڈاکٹرو ں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر حما د کا علا ج بر وقت نہ کیا گیا تو بیما ری خطر نا ک حا لت اختیا ر کر سکتی ہے حما د کی والد نے وزیر اعلیٰ پنجا ب سے اپیل کی ہے کہ میر ے بچے کے علا ج کے لیے میرے ساتھ تعا و ن کریں میرے نوجوان بچے کی سانسیں چل پڑیں گئی اور یہ زندگی کی رونقیں دیکھ سکے گایہ میری آنکھوں کا تارا اور دل کا سکون مخیر حضرات کی امداد کا منتظر سے آپ کی امداد سے اس کی زندگی بچ سکتی ہے ۔آئی سی یو وارڈ میں پیپلز پارٹی کے سینئررہنما شبلی شب خیز غوری نے عیاد ت کی اور ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے