Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ٹی ایم اے صفائی انچارج سے چھٹکارا دلایا جائے

تونسہ شریف(سٹی رپورٹر) ٹی ایم اے میں صفائی انچارج احمد سعید کو ہٹا کر توصیف کو اختیارات دیئے جائیں تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے تونسہ میں کرپشن کا راج ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ان خیالات کا اظہار سماجی کارکنوں محمد زین ‘اللہ ڈیوایا ‘محمد جمیل ‘محمد بخش ‘محمد عدنان ‘محمد مظہر ‘محمد علی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی معمول بن گیا ہے آفتاب بزدار سے لے دے کرنے والوں کو تنخواہ پوری ملتی ہے سابقہ تین تنخواہوں میں بھی آفتاب بزدار نے فی کس دس ہزار روپے لے کر غیر حاضریوں کو ختم کر کے پوری تنخواہیں دیں جبکہ جن ملازمین نے نذرانہ پیش نہ کیا ان کی تنخواہوں سے بھاری کٹوتی کی گئی جبکہ صفائی انچارج احمد سعید تحصیل تونسہ کے علاقوں وہوا ‘نتکانی ‘ٹبی قیصرانی ‘ریتڑہ میں عملہ صفائی بھیجنا گوارا نہیں کرتا جبکہ صفائی ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کر کے آفتاب بزدار سے برابر کا حصہ لیتا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او ڈیرہ‘ کمشنر ڈیرہ اوروزیراعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے ملازمین آفتاب بزداراور احمد سعید سے چھٹکارا دلوایا جائے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے