تونسہ شریف(سٹی رپورٹر)احتجاج کرنے کے فوراً بعد ای ڈی او ہیلتھ نے سروس سٹریکچر منظور کر کے اس پر دستخط کر پیرا میڈیکل الائنس کو دے دیا گیا ‘پنجاب کے صرف ضلع ڈیرہ کے محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کو سروس سٹریکچر سے محروم رکھا گیا ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پیرامیڈیکل الائنس ملک عامر ‘جنرل سیکرٹری خبیب خان ‘تحصیل تونسہ صدر ملک عابد ‘جنرل سیکرٹری حافظ محمد رفیق ‘صدر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال حافظ عبدالرحیم بزدار‘نائب صدر احمدان بزداراور ملک نذر خان تحصیل صدر ٹرائیبل ایریا نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تونسہ میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کے صرف ضلع ڈیرہ کے محکمہ صحت کے ملازمین کو سروس سٹریکچر سے محروم رکھا گیا جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ سکیل 1کے ملازمین کی 9ویں سکیل میں بھرتی کو یقینی بنایا جائے اور 16گریڈ میں ریٹائرمنٹ کی جائے اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کے 2012ء کے بقایا جات اداکئے جائیں ‘ایڈہاک Baseپر ملازمین کو مستقل کیا جائے ‘پی آر ایس پی کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے او آخر میں انہوں نے کہا کہ پرسوں کوٹ چھٹہ میں ہمارے ملازمین نے کوٹ چھٹہ میں احتجاج کیا تھا کل تحصیل تونسہ میں جبکہ آج ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے ایم ایس ڈاکٹر طاہر کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تونسہ میں احتجاج نہ کرنے کی شدید مذمت کی جبکہ ڈاکٹر طاہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہمارے ہسپتال کے متعلقہ نہیں تھا اس لئے احتجاج کرنے کے لیے روکاگیا لیڈی ہیلتھ ورکر کی رہنما رقیہ بانو اور آسیہ خالد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیلتھ ورکر ز کو سروس سٹریکچر دیا جائے واضح رہے احتجاج کی وجہ سے تحصیل بھر کے تمام رول ہیلتھ سنٹر کو تالے لگادیئے گئے تھے جو غیر معینہ مدت تک بند رہنے کا امکان ہے ۔
0 تبصرے