تونسہ شریف(سپیشل رپورٹر)تھانہ صدر تونسہ شریف کومطلوب اشتہاری ملزم جاوید اقبال ولد شبیر احمد راولپنڈی سے گرفتارلیا راولپنڈی کی پولیس نے تھا نہ صادق آباد راولپنڈی کےایریا میں گزشتہ رات 10 بجے کاروائی کر کے گرفتار کیا تھا ملزم تونسہ شریف کی پولیس کومطلوب تھا۔ ملزم جاوید اقبال خاتون سے زیادتی کرنے اورڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے۔ جاوید اقبال کے خلاف تھا نہ صدر تونسہ شریف میں مقدمہ درج تھا،جس کے ساتھ تین ملزم اور بھی ہیں جو ابھی تک مفرور ہیں، ملزم تقریبا آٹھ مہینےسے رپوش تھا رات گۓ راولپنڈی کی پولیس نے ملزم جاوید اقبال کو تھا نہ صدر تونسہ کیپولیس کے حوالے کر دیا۔ دریں اثنا اس ذیادتی کیس کے خلاف وزیراعلی پنجا ب شہبازشریف تین مرتبہ نوٹس بھی لے چکے ہیں۔ ملزم جاوید اقبال عدالت سے عبوری ضمانت لے کے مفرور تھا جو کہ ضمانت خارج ہونے کے بعداشتہاری قرار دیا گیا تھا.
0 تبصرے