Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دیہی روڈ پروگرام کا تیسرا مرحلہ کاغذوں میں مکمل،تحصیل تونسہ کا کوئی روڈ تعمیر نہ ہوسکا

تونسہ شریف(سٹی رپورٹر)دیہی روڈ پروگرام کا تیسرا مرحلہ کاغذوں میں مکمل،تحصیل تونسہ کا کوئی روڈ تعمیر نہ ہوسکا ‘سیلاب زدہ روڈ 6سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکے ‘انڈس ہائی وے تا شہرنبھان ‘بیٹ بھیڈیں والی تک روڈ تباہ 6سال تک روڈ تعمیر نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق تونسہ شریف کے نواحی قصبہ شہر بنبھان ‘بیٹ بھیڈیں 2010ء کے سیلاب میں تباہ ہوگیا تھا مگر کئی بار اس کی توجہ ایم این اے سردار امجد فاروق خان کھوسہ اور ایم پی اے حلقہ پی پی 240کو دلوائی گئی مگرآج تک روڈ کی دوبارہ تعمیر ممکن نہ ہوسکی شہر بنبھان کے رہائشیوں سماجی کارکن سہیل بنبھان ‘ملک عزیز‘حاجی زاہد اقبال ‘غلام فرید سلیمانی ‘فوجی قاسم ‘فیض محمد ‘سیٹھ اقبال ‘اعجاز احمد ‘طفیل اختر ‘نیاز احمد ‘محمد شریف پی ٹی آئی ‘ماسٹر عبدالعزیز ملتانی ‘ظہور خان ‘کریم بخش ‘ڈاکٹر فیاض ‘ملک منظور احمد ‘محمد شریف‘فوجی عاشق اور ڈاکٹر ساجد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے روڈ کی فوری تعمیر کی جائے ورنہ شدید احتجاج پر مجبورہوجائیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے