Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ڈینگی کے خلاف شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے،کالجز کے طلباء و اساتذہ اس مہم میں کردار ادا کریں،ڈاکٹر الطاف حسین،پروفیسر عزیز احمد قیصرانی

وہوا(سپیشل رپورٹر) ڈینگی کے خلاف شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے،کالجز کے طلباء و اساتذہ اس مہم میں کردار ادا کریں،ڈاکٹر الطاف حسین،پروفیسر عزیز احمد قیصرانی۔ تفصیل کے مطابق بوائز ڈگری کالج میں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر الطاف حسین نے اپنے دورہ کے دوران ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق سیمینار سے خطاب میں کہا ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے شعور و آگاہی کی ضرورت ہے اس ضمن میں طلباء و اساتذہ موئثر کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ ڈینگی کے علاج سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔موذی امراض میں سے اس وقت بڑی مرض ڈینگی وائرس ہے جس کے پھیلاؤ میں تیزی ہو رہی ہے اور اس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کی ضرورت ہے کالجز و سکولوں میں ڈینگی سیمینار کا انعقاد ڈینگی سے بچاؤ کیلئے موئثر ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کالج ہذٰا اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر عزیز احمد قیصرانی،پروفیسر ظہیر خان نے بھی خطاب کیا۔دریں اثناء ڈائریکٹر کالجز نے کالج کے سیکورٹی،صفائی اور انتظامی امور پر اطمنان کا اظہار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے