Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دو کم سن بھایؤں کے دل میں سوراخ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل


ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر) دو کم سن بھایؤں کے دل میں سوراخ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں مخیر حضرات تعاون کریں، غریب گھرانہ امداد کا منتظر ہے۔ غریب محنت کش باپ کی سرکاری خرچ علاج کرانے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق چاہ شاہلی والا کے رہائشی محمد رمضان بلوچ نے کہا ہے میرا چودہ سالہ بیٹاعمرفاروق جو اسپیشل ایجوکیشن سکول میں زیرتعلیم ہے اس کو پیدائشی طور پر دل میں سوراخ ہے میں چودہ سال سے اس کا علاج کروا رہاہے ہوں اور چار سالہ محمد وسیم اس کو بھی پیدائشی دل میں سوراخ ہے محمد رمضان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک غریب مزدور ہوں منڈی میں ٹرکوں سے سامان اتارتا اور لوڈ کرتا ہوں کبھی دیہاڑی لگتی ہے اور کبھی نہیں لگتی کئی سالوں سے بچوں کا سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروا رہاہوں تمام جمع پونجی علا ج پر خرچ ہوگئی ہے پچھلے سال ملتان میں پرویز الہی کارڈیالوجی ہسپتال میں آپریشن کے لیے نمبر ملا جب میں اپنے بچے کو لے گیا تو مزیذ چھ ماہ کا ٹائم دے دیا گیا پھر چھ مہینے بعد گیا تو مزید تین ماہ کا ٹائم دیا گیا میں سرکاری ہسپتالوں کے دھکے کھا کر تھک چکا ہوں ملتان جانے کے لیے کرایہ بھی مخیر خضرات دیتے ہیں فلڈ 2012 میں کچامکان بھی سیلابی ریلے کی نظر ہو گیا محمد رمضان نے بتایا کہ وہ ان دنوں شدید پریشانی کا شکار ہے ہر وقت بچوں کی فکر رہتی ہے علاقے کے لوگ غریب ہیں لیکن انہوں نے دل کی بیماری میں مبتلا اس بچے کی مدد کے لیے پر ممکن کوشش کی، جس سے جتنا ہو سکا اسکی مدد کی ہے اب ان کے پاس بھی اتنا نہیں ہے کہ اس کی زیادہ مدد کر سکیں علاج پر لاکھوں روپے اخراجات آئیں گے، وفاقی ، صوبائی حکومت اور مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ مالی تعاون کریں اورمیرے معصوم بچوں کا علاج کراکربچوں کی زندگی بچائیں دونوں بیٹے دل کے مرض میں مبتلا ہو کر موت کے قریب جارہے ہیں غریب گھرانہ کسی کی مدد کا منتظر ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے