Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پی ٹی آئی صو بے میں مالی بحران سے شکار حکومت سے چھٹکارا پا نے کے لئے بہانے ڈھونڈ ر ہی ہے۔امیر حید ر خان ہو تی

تیمرگرہ ( نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پار ٹی کے صو با ئی صدر و سابق وزیر اعلیٰ امیر حید ر خان ہو تی نے کہا ہے پی ٹی آئی صو بے میں مالی بحران سے شکار حکومت سے چھٹکارا پا نے کے لئے بہانے ڈھونڈ ر ہی ہے،عمران خان سیا سی قائد ین کے حوالے سے بیانات پر نظر ثانی کر یں، ذاتیات پر حملے نہ کر یں و ر نہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے وادی تالاش میں اے این پی پی کے  زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا ،کنونشن سے مرکزی تر جمان وسابق سینیٹر زاہد خان ،صوبا ئی جنرل سیکر ٹری سر دار حسین بابک ،ضلعی صدر حسین شاہ خان یوسف ز ئی اور دیگر ضلعی و صو با ئی قایدین نے بھی خطاب کیا جبکہ سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر اے این میں میں شمو لیت اختیار کی ،اپنے خطاب میں امیر حیدر ہو تی نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی شہاد ت کے حصول کے لئے بہانے ڈھونڈ رہی ہے اسے کسی صور ت بھاگنے نہیں د ینگے جبکہ جماعت اسلامی عوام کو د ھو کہ د ینے کے لئے اقتدار کے مز ے لو ٹنے کے بعد آخری سال حکومت سے علیحدہ ہو جا ئیگی ،اقتدار کے لے پرو یز خٹک نے کئی پارٹیاں تبد یل کی ہے وہ جلدعمران خان کو بھی جلد چھو ڑ جا ینگے انہو ں نے کہا کہ پر و یزخٹک کے مطابق اگر صو بے کے تمام سابق حکمران چور تھے تو موجو دہ وزیر اعلی تمام سا بقہ حکومتوں کا حصہ ہو نے کے ناتے چور وں کے سربراہ ہے ،انہوں نے کہا کہ تبد یلی کے نام پر پختونوں کو د ھو کہ د ینے والی پی ٹی آئی کے حکومت کی نا اہلی کی و جہ سے صوبہ مالی بحران کا شکار اور تمام تر قیا تی منصوبوں پر کام التواء کا شکار ہے ،اور مالی بحران کے خاتمے کے لئے عالمی اداروں سے قر ضے لئے جار ہے ہیں جس کو اے این پی حکومت میں آنے کے بعد کسی صور ت تسلیم نہیں کر ئیگی ،حکومت ناکا می اعتراف کریں ،انے والا دور اے این پی کا ہے،عوامی نیشنل پار ٹی کے صو با ئی صدر و سابق وزیر اعلیٰ امیر حید ر خان ہو تی نے واضح کیا کہ و ہ سی پیک منصو بہ کے خلا ف نہیں تا ہم پختونوں کو نظر اندار کر نا بالکل قابل قبو ل نہیں وزیر اعظم نواز شریف پختونوں کے سا تھ کئے گے وعدے پور ے کریں ،انہو ں نے وا ضح کیا کہ اسلام آباد کو بند کر نے سے مسائل حل نہیں ہو نگے ،شہروں کو بند کر نے سے مسائل حل نہیں ہو تے ورنہ پشاور کوبند کر کے ناکام صو با ئی حکومت کب کا چھٹکارا پا چکے ہو تے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے