Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سیلاب زدگان کیلئے بنائی گئی ترکش کالونی میں پانی نایاب، مکینوں کا شدید احتجاج

مظفرگڑھ (نمائندہ خصوصی)ترکش حکومت کے تعاون سے سیلاب زدگان کے لئے بننے والی ترکش کالونی کے انتظامات سنبھالنے میں پنجاب حکومت ناکام دکھائی دینے لگی, 1364 گھروں پر مشتمل کالونی کے رہائشی گزشتہ 3 سال سے پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔ آئے روز پانی کی عدم دستیابی نے مکینوں کے زندگی اجیرن کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکوت کی عدم توجہی سے ترک حکومت کے تعاون سے بننے والی ترکش کالونی مسائلستان بن گئی ہے۔ گزشتہ 3 سالوں سے 1364 گھروں پر مشتمل کالونی کے مکینوں کو پینے کا پانی ایک خواب بن گیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب بھی سیلاب متاثرین سے کئے گئے وعدوں کو بھول گئےہیں۔پانی کی عدم دستیابی پر ترکش کالونی کے مکین اپنا احتجاج ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار ریکارڈ کراچکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔احتجاج میں بچے بھی شریک ہوئے۔احتجاج کرنے والوں نے حکومت کےخلاف نعرے بازی بھی کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے