Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بہن کو بچانے کیلئے جانے والے بھائی کو بھی دیوروں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

وہوا(سپیشل رپورٹر) بہن کی اطلاع پر بھائی جب بہن کو بچانے گیا تو بہن کے دیوروں نے بھائی کو بھی ادھ مویا کر دیا 
تفصیل کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قدرت اللہ موہانہ نے بتایا کہ آج سے تین سال قبل ہماری بہن کی شادی خوجہ فمیلی میں ہوئی جہاں اس کے سسرال والوں نے شادی کے کچھ عرصہ بعد ظلم وستم کی انتہا کردی معمول کے مطابق میرے بڑے بھائی عصمت اللہ کو آج شام 4 بجے کے قریب موبائل پر میری بہن نے اطلاع دی کہ آج میرے دیوروں شفقت اللہ خوجہ،نصیر احمدخوجہ اور محمد مزمل نے مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر میرا بھائی عصمت اللہ بہن کے گھر اس کا حال پوچھنے چلا گیا جیسے ہی وہ اپنی بہن کے گھر داخل ہوا تو ان تینوں افراد نے میرے بھائی عصمت اللہ کو مارمار کے بھی ادھ مویا کر دیا اور مار مار کے بے ہوش کردیا مارنے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں گھر سے باہر پھینک دیا جس کے بعد ہمیں مقامی لوگوں نے اطلاع دی جس پر ہم اپنے بھائی کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے گئے اور اس واقع کے متعلق پولیس کو دراخوست بھی جمع کردی ہے جس پر پولیس سے ہر ممکن مدد اور انصاف کی اپیل کی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے