راوالپنڈی(نمائندہ خصوصی و نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کا منصوبہ ملک و قوم دشمنی کے مترادف ہے عمران خاں اپنی سیاسی نا کامیوں کا بدلہ لینے کیلئے ریاست، جمہوریت اور سیاست کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں مگر وہ ان ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے اور 30 اکتوبر کو اسلام آباد جام کرنے کا منصوبہ انشااللہ ناکام ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان سیاسی و اقتصادی طور پر مضبوط ہوا ہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ ملنا اور ملکی تاریخ میں اسٹاک ایکسچنج کا انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچنا اس کا ثبوت ہے مگر عمران خان کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے اسلئے وہ آئے روز کوئی نہ کوئی سازش کرتے ہیں عمران خان کی طرف سے ماضی میں دیئے جانے والے دھرنوں کی وجہ سے بھی ملک کی معاشی حالت کو بھی شدید نقصان پہنچا اور اس وقت پاکستان میں جاری سی پیک منصوبے کو بھی آئے دن بے وقت کے اجتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا راز امن میں منحصر ہے تحریک انصاف سڑکوں پر آنے کا شوق پورا کرلیں میاں محمد نواز شریف ان کے کہنے پر استفعٰی نہیں دیں گے اور حکومت اپنے اقتدار کی آئینی مدت پوری کرے گی۔




0 تبصرے