Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چوری میں ملوث ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں جلد قانون کے کہٹرے میں لا کر کھڑا کر دیں گے۔ سیف اللہ خان جوئیہ

وہوا(نامہ نگار و سپیشل رپورٹر) شہرمیں گزشتہ رات دکانوں کی چوری میں ملوث افراد جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں جلد قانون کے کہٹرے میں لا کر کھڑا کر دیں گے اس بات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ وہوا سیف اللہ خان جوئیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہمظلوم عوام کی دادرسی اولین ترجیح ہے عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں مقدمات کی تفتیش میں بد دیانتی اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے تفتیش آفیسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آ کر ان کے مسائل اور مقدمات کی تفتیش قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے حل کئے جائیں۔ مزید کہا کہ مقدمات کی تفتیش میں بدیانتی کرنے والے پولیس آفسیران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ کرپٹ اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے تفتیشی آفسیران پر زور دیا کہ پولیس سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو خصوصی اہمیت دی جائے اور کارکردگی رپورٹ سماعت میں بھجوائی جائے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے