Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

انچارج ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی حنیف محسن کا فتح پور کادورہ

لیہ(سپیشل رپورٹر) انچارج ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی حنیف محسن کا فتح پور کادورہ ، بیکری سوئیٹس مالکان کو ضابطے کی پابندی کر نے اور یکم نومبر2016 تک لائسنس بنوانے کی ہدایت کی۔ تفصیل کے مطابق انچارج ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی محمد حنیف محسن نے گزشتہ روز محکمہ صحت کے لیاقت علی کے ہمراہ فتح پور کا دورہ کیا اور سویٹس اینڈ بیکرز دوکانوں کا سروے کر نے کے بعد سویٹس یونین کے صدر محمد حبیب شاہد کے ہمراہ بیکری مالکان کو تاکید کی کہ تمام بیکری مالکان 1-11-2016 تک اپنے دوکانوں پہ کام کرنے والے ملازمین کی میڈیکل رپورٹ کروا کر اپنی دوکانوں کا لائسنس بنوائیں اور اپنے کارخانوں کی روزنہ کی بنیاد پر صفائی کروائیں اور سر کے اوپر جالی دار ٹو پی پہنیں اور کارخانوں کے اندر کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ کریں۔انہوںنے کہا کہ تمام مالکان اپنے کارخانوں میں واش روم بنوائیں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں انہوںنے کہاکہ فوڈ اتھارٹی کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کر نے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس موقع پر سویٹس اینڈ بیکرز یونین کے تمام ممبران و عہدیداران موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے