Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے امیدواروں کو نشان الاٹ

لیہ(سپیشل رپورٹر)میونسپل کمیٹی لیہ کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے امیدواروں کو نشان الاٹ کردیئے گئے،یوتھ کی نشست پر 4امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے سجاول خان انتخابی نشان شیر،عدیل اختر انتخابی نشان کلینڈر،محمد علی رضا انتخابی نشان سوٹ کیس،فرحان مشتاق انتخابی نشان لیپ ٹاپ،خواتین کی نشستوں کیلئے 9امیدوار مد مقابل ہیں جن میں سے اسماء جبین انتخابی نشان گراموفون،راحیلہ سمیع انتخابی نشان شیر،رخسانہ عزیر انتخابی نشان الماری،شازیہ انتخابی نشان ہیرا،شازیہ پروین انتخابی نشان شیر،صالحہ حمید انتخابی نشان پریشر ککر،صغریٰ نسرین انتخابی نشان شیر،نسرین کوثر انتخابی نشان چوڑیاں،نصرت بی بی انتخابی نشان ڈریسنگ ٹیبل،کسان مزدور کی نشست پر 5امیدوار مد مقابل ہیں جن میں عبدالرئوف کاکو کرن انتخابی نشان اینٹوں کی دیوار،حافظ نذر حسین انتخابی نشان بوتل،محمد ریحان روحانی انتخابی نشان بجلی کا میٹر،ملک فاروق انتخابی نشان شیر،مقصود الحسن گومل انتخابی نشان انرجی سیور الاٹ کیا گیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے