تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی)سیوریج کا پانی جوہڑ کی شکل اختیار کرگیا۔تعفن سے سکول میں پڑھنے والے بچے اور مکین شدید مشکلات کا شکارموذی امراض پھیلنے کا خدشہ ،ارباب اختیار مناسب انتظام کرکے اس اذیت سے نجات دلائیں تفصیل کے مطابق تونسہ کی نواحی بستی مہندہ میں سیوریج کا گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔جس سے بد بو اور تعفن اٹھ رہا ہے جس کی وجہ سے بستی کے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے بستی کے لوگ ہیضہ ،ٹائیفائڈ ،ملیریا جیسی کئی موذی امراض میں مبتلاء ہیں ۔جوہڑ کا گندہ پانی پھیل کر بستی موجود واحد سکول گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کی دیوار سے جا لگا ہے جس سے سکول کی دیوار کو خطرہ ہے اور بچے بھی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے سکول نہیں جا سکتے بستی مہندہ کے مکینوں محمد یوسف چانڈیہ ،محمد زبیر ،ڈاکٹر سجاد چانڈیہ،محمداسحاق ،حاجی کریم داد ،حافظ عبدالکبیر،صادق حسین،استاد خان محمد ،محمد مزمل چانڈیہ ،فوجی حمید ،سعید احمد و دیگر اور سکول کے بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
0 تبصرے