Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کرپٹ مانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسر کو تبدیل کیا جائے

تونسہ شریف(سٹی رپورٹر) کرپٹ مانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسر  کو تبدیل کیا جائے۔ایک عوامی سروے کے مطابق یٰسین آوارہ مزاج شخص ہے کئی بار چیکنگ کے دوران خواتین اساتذہ سے بدتمیزی کرتا ہے مختلف جملے کسنا اور غیر متعلقہ ذاتی سوالات کرنا معمول ہے استانیوں کو بلیک میل کر کے ذاتی تعلقات بنانے کی کوشش کرتا ہے اگر کوئی خاتون ٹیچراس کی بات نہ مانے یا اس کا فون اٹینڈ نہ کرے تو ان کے خلاف انتقامی جھوٹی کارووائیاں کرتا ہے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے جس کی حکام بالا کو کئی بار شکایت کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی کیونکہ محکمہ تعلیم کے حکام بالا بے بس ہوتے ہیں سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ڈائریکٹ ایکشن نہیں لے سکتے ان کو محکمہ مانیٹرنگ کے ڈسٹرکٹ آفیسران کو رپورٹ کرنی ہوتی ہے کئی بار موصوف کے خلاف شکایات کی گئی اس کا رویہ خواتین ٹیچر کے ساتھ غیر مہذب ہے کیونکہ اس کا رہن سہن دیہاتی ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہوسکتا سروے کے مطابق اس جاب کیلئے یٰسین  فٹ نہیں ہے اسے خواتین ٹیچر کے سکول چیک کرنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ خواتین اساتذہ کے ساتھ ساتھ طالبات پر بھی برااثر پڑتا ہے والدین کی طرف سے محکمہ مانیٹرنگ ایجوکیشن کو وارنگ دی جاتی ہے کہ اس کرپٹ آفیسر کو فی میل کی بجائے میل سکول چیک کرنے کی ڈیوٹی لگائی جائے ورنہ کلمہ چوک پر شدید احتجاج کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے