Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بستی پیہٹر کے بوائز پرائمری سکول میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

تونسہ شریف(سٹی رپورٹر) حکومت کے پڑھے لکھے پنجاب کے نعرے نعروں تک محدود ‘تحصیل تونسہ کے اکثر سکول پانی وبجلی کی سہولیات سے محروم ‘بستی پیہٹر کے بوائز پرائمری سکول میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تفصیل کے مطابق حاجی محمد بخش ‘نذیر احمد ‘محمد اشرف ‘سعید احمد ‘اللہ داد خان ‘عبدالوحید خان ‘عبدالحمید خان نے ڈی سی او ‘کمشنر ڈیرہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بستی پیہڑ کے بوائز پرائمری سکول کے بجلی کے میٹر کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع ہوچکا ہے مگر پھر بھی ابھی تک بجلی کا میٹر نہیں لگایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ جب سے سکول تعمیر کیا گیا ہے نہ بجلی کی سہولت ہے اور نہ ہی پانی کی سہولت ہے جس کی وجہ سے طلباء سکول جانے سے کتراتے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری کارووائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے