وہوا(نمائندہ خصوصی) صدیوں پرانا ناقص ترین سیوریج سسٹم گٹروں کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا گندگی سے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ بیماریاں پھیلنے لگی شہریوں نے ارباب اختیار کا گلہ کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق وہوا شہر بھر میں ناقص سالوں پرانا سیورج سسٹم شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا شہر بھر کے گلیوں محلوں میں بدترین سیورج سسٹم کی وجہ سے گٹروں کا غلیظ پانی سرراہ شہریوں کے لیے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے اس کے علاوہ غلیظ گندگی روڈ پر آنے کیوجہ سے ہر طرف بدبو پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے لیے سانس لینا بھی محال ہوچکا ہے اس کے علاوہ گندگی کی وجہ سے مچھروں اور مکھیوں کی افرائش میں تسلسل سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملیریا اور مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ہسپتالوں میں ملیریا کی امراض کی وجہ سے جگہ کم پڑ رہی ہے جس پر شہریوں کی جانب سے شدید غم اور غصے کی لہر پائی جاتی ہے شہریوں کے مطابق ارباب اختیار اسمبلی ووٹ حاصل کر کے غائب ہو گئے وہوا کو صاف شفاف شہر بنانے کا وعدے کرنے والے اعلی عہدیدار اپنی ذاتی تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل ہیں وہوا کے شہریوں قمر عباس کھوکھر ،مسرت نواز ،شیخ رسول داد،محمد صفدر،محمد اظہر ،کلیم اللہ ،شیرزمان بابر ،محمد ایاز و دیگر نے ڈی سی او ڈیرہ وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور وہوا کو ترقی یافتہ شہر بنانے کا مطالبہ کیا ہے

0 تبصرے