Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سی پیک مغربی روٹ تبدیلی پختونوں کے بچوں کی منہ سے نوالہ چھین لینا ہے.سنیٹر زاہد خان

تیمرگرہ (بیو رورپو رٹ) ANPکے مرکزی ترجمان سنیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ سی پیک مغربی روٹ تبدیلی پختونوں کے بچوں کی منہ سے نوالہ چھین لینا ہے اے این پی پختونوں کے بچوں کی منہ نوالہ چھین لینے کی بھر پور مزاحمت کر کے اخری حد تک جائیگی ملک میں جمہوری نظام کی بحالی وکلا برادری کی قربانیوں کی مرہون منت ہے وکلا برادری سی پیک مغربی راہداری بحالی میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز تیمرگرہ باروم میں وکلا کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب سے ڈسٹرکٹ بار صدر محمد سلیم خان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری عابد حیات ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا جب کہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار تیمر گرہ کے سابق صدور جہان بہادر ایڈوکیٹ ملک شیر حیات ایڈوکیٹ فضل مالک ایڈوکیٹ ملگری وکیلان کے شاہ فیصل افغانی ایڈوکیٹ اسفندیار ایڈوکیٹ سمیت وکلا برادری کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ پاک چین راہداری مغربی روٹ کے تبدیلی پسماندہ اور غریب پختون علاقو کے عوام کی معاشی زندگی اور موت کا مسلہ ہے اگر پختون قوم اس اہم مسلے پر اپنے حق کی تحفظ کیلے متحد نہ ہو سکے تو ائیندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگے اے این پی ترجمان نے کہا کہ قانون کے رکھوالے ہی جمہوری نظام کے پاسدار اور ملک میں جمہوریت کی بحالی وکلاء برادری کی جدوجہد اور قربانیوں کا مرہون منت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سینٹر گل نصیب خان ،سنیٹر احمد حسن خان ،سنیٹر سراج الحق اور ان کی نمائندگی پورے ضلع دیر عوام کیلئے ایک اعزاز اور ان کی اعتماد اور قلبی لگاؤں کا مظہر ہے سنیٹر زاہد خان نے کہا کہ ان کا بحثیت سنیٹر ضلع دیر پائین میں سوئی گیس ،پلوں ،سڑکوں کی تعمیر بجلی منصوبے اور دیگر تقریاتی کام کسی پر احسان نہیں اور وہ عوام کی بلا امتیاز خدمت اپنا فرض سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ دیر لوئیر زیر تکمیل سوئی گیس منصوبے میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائیگا۔ اور موجودہ پراجیکٹ میں ہر گھرانے کو بلا تفریق گیس کی سہولت فراہم کیا جائیگا۔ اس موقع پر سنیٹر زاہد خان نے اپنے خرچ پر تیمرگرہ تیمرگرہ بار روم کو سوئی گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے