Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بلوچستان حکومت کی بے حسی ،شہدا کوئٹہ کے میتوں کو لوکل ویگنوں کی چھتوں پر ڈال کر روانہ کر دیا

 کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)بلوچستان حکومت کی بے حسی ،شہدا کوئٹہ کے میتوں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کیلئے ایمبولنسوں کو بندوبست کرنے کی بجائے لوکل ویگنوں کی چھتوں پر ڈال کر روانہ کر دیا۔درد مند پاکستانیوں کی جانب سے شدید تنقید اور ذمہ داران کے خلاف سکت کارووائی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کالج کوئٹہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی گھروں کو بھیجے جانے کیلئے حکومت بلوچستان نے ایمبولنسوں کو بندوبست کرنے کی بجائے انہیں مسافر ویگنوں کی چھتوں پر لاد کر بھیج دیا گیا ۔جس پر محب وطن اور درد مند دل رکھنے والے افراد نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم پاکستان اور زیراعلیٰ بلوچستان سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارووائی کا مطالبہ کیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے