Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ماڈل پولیس اسٹیشن کی شاندار کاروائی، موٹر سائیکل چھیننے والا موچھا اوڈھ گینگ گرفتار

 لیہ(نمائندہ خصوصی) ماڈل پولیس اسٹیشن کی شاندار کاروائی، موٹر سائیکل چھیننے والا موچھا اوڈھ گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 11 لاکھ 75 ھزار 500 مالیت کے 24 موٹر سائیکل برامد،قابل ستائش کاروائی پر شہریوں کا بھر پور خراج تحسین ،ڈی پی او لیہ نے کہا ضلعی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے 24 گھنٹے مصروف عمل ھے۔گزشتہ کچھ عرصہ سے شہر میں ھونے والی موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں شہریوں کیلیے درد سر بننے کے ساتھ ملزمان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج کی حثیت رکھتی تھی جس پر ایس ایچ او سٹی فرحت رسول کی سربراہی میں انٹی موٹر سائیکل لفٹنگ اسکواڈ تشکیل دیا گیا پولیس کی انتھک محنت رنگ لائی اور 11 رکنی گینگ گرفتار کرنے کی کامیابی ملی، ڈی پی او نے گینگ گرفتاری پر پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹفکیٹ اور نقد انعام سے نوازنے کے احکامات جاری کر دئیے


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے