وہوا(نمائندہ خصوصی)دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری،چوکیدار سے تفتیش جاری۔ تفصیل کے مطابق کالا مورچہ روڈ پر رات کے وقت نامعلوم چور دو دکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کر گئے،دکانداروں شفقت اللہ اور محمد فرقان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا صبح جب دکان پر آئے تو دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور اندر موجود سامان وغیرہ غائب تھا جن کی مالیت تین لاکھ کے قریب بنتی ہے چوری کر لیا گیا اور چوکیدار رحمت اللہ نے بتایا کہ وہ رات کو گیارہ بجے کے قریب مارکیٹ میں آیا تو دکانوں کے تالے ٹوٹ چکے تھے جس کی اطلاع متعلقہ دکانداروں اور پولیس کونہ دے سکا۔پولیس چوکیدار کو تفتیش کیلئے اپنے ساتھ لے گئی جبکہ دکانداروں نے مسروقہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔





0 تبصرے