Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال کی سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی

ریتڑہ(نمائندہ خصوصی) ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال کی سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی،انہوں  نے ورثا سے اظہار تعزیت کے بعد قبر پر پھول بھی چڑھائے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال  پہلے وہوا میں شہید ابرار گل اور پھر آصف عثمان کے گھر گئے اور ان کے ورثا سے اظہار تعزیت کے بعد شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
گزشتہ روز دونوں شہدا کی  تدفین کے موقع پر  بلوچستان پولیس اور مقامی پولیس کی جانب سے سلامی اور قبر پر پھول نہ چڑھاے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
حتیٰ کہ شہید آصف عثمان کے والد نے کوئی ذمہ دار نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی قبر پر خود سلیوٹ کیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے