Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

لیتڑا روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم 4افراد شدید زخمی

وہوا(نمائندہ خصوصی) لیتڑا روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم 4افراد شدید زخمی 
تفصیل کے مطابق وہوا لیتڑا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر ہو گئی جس میں بھمبہ پہاڑ کے رہائشی سید شریف شاہ،سید خورشید شاہ وہوا شہر کی طرف آرہے تھے جبکہ و ہوا کے رہائشی گل محمد اور امیرمحمد قصبہ لیتڑاکسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے تیز رفتاری کے سبب دونوں موٹر سائیکل آپس میں ٹکڑا گئے موٹر سائیکل سے گرنے کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے رہگیروں نے زخمیوں کو قریبی نجی ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے