Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بھیڈیں والی روڈ کی تعمیرکیلئے گرانٹ سردار ممتازبھٹو خان قیصرانی کی کاوشوں سے منظور ہوچکی ہے۔سردار قربان علی خان قیصرانی

ریتڑہ(نامہ نگار)انڈس ہائی وے تا بیٹ بھیڈیں والی روڈ کی تعمیرکیلئے سترہ کروڑ سے زائد مالیت کی گرانٹ ایم پی اے سردار ممتازبھٹو خان قیصرانی کی کاوشوں سے منظور ہوچکی ہے۔جس پر کام کا آغاز بہت جلد کردیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارایم پی اے سردار ممتاز بھٹو خان قیصرانی کے بھتیجے سردار قربان علی خان قیصرانی نے بستی بنبھان اور بیٹ بھیڈیں کے دورے کے موقع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام فاروق احمد تالپور ،شفیق خان کھوسہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔سردار قربان علی خان قیصرانی نے کہا کہ ایم پی اے سردار ممتاز بھٹو خان قیصرانی نے منتخب ہونے کے بعد حلقے کی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے ہیں اور عوام کو بہت جلد ایک تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ہمارے پسماندہ حلقے میں بھی ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک گذشتہ سیلاب میں تہس نہس ہو گئی تھی اس کے بعد سے یہاں کے عوام شدید مشکلات کا شکار تھے یہی وجہ ہے کہ ایم پی اے سردار ممتاز بھٹو خان قیصرانی نے اس روڈ کی منظوری کیلئے اپنی تونائیاں صرف کی ہیں۔اس موقع پرحاجی ملک اشفاق چھجڑہ، ملک محمد اسحاق،ملک شریف چھجڑہ،ملک عابد، ملک اعجاز احمد، ملک اللہ بخش،ملک غلام مرتضیٰ،ملک فیاض،ملک امان اللہ،ملک خدابخش چھجڑہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے۔حاجی ملک اشفاق چھجڑہ نے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے سردار ممتاز بھٹو خان قیصرانی نے اس روڈ کی تعمیر کیلئے اقدامات کر کے یہاں کے مکینوں کے دل جیت لیئے ہیں۔یہاں کے عوام کے مرجھائے ہوئے چہرے ایک بار پھر کھل اٹھے ہیں۔جس کیلئے وہ اور یہاں کی عوام ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے