Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن کا احتساب بھی ہونا چاہیئے،پانامہ ایشو پر عدلیہ کا فیصلہ ملک وقوم کیلئے اہمیت رکھتا ہے،عطاء محمد جعفری

جماعت اسلامی
وہوا(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن کا احتساب بھی ہونا چاہیئے،پانامہ ایشو پر عدلیہ کا فیصلہ ملک وقوم کیلئے اہمیت رکھتا ہے،عطاء محمد جعفری۔ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان کے امیر پروفیسر عطاء محمد جعفری نے جامع مسجد محلہ مہاجرین و صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکمرانوں کے احتساب کا وقت آ چکا ہے جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی واضح ہو جائے گا۔حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن کا احتساب بھی ہو ۔قوم کڑے احتساب کیلئے ہر قدم اٹھا سکتی ہے حکمرانوں نے ملک وقوم کے خزانہ کو بے دردی سے لوٹا اور بیرو ن ملک کاروبار کیئے جس سے قوم مسائل کے گرداب میں مبتلا ہے۔پانامہ ایشو پر عدالت کی جانب سے فیصلہ کا انتظار ہے عدلیہ کا فیصلہ ملک و قوم کیلئے اہمیت رکھتا ہے اور قوم کیلئے نئی راہ متعین کرے گا۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی عدلیہ پر پورا اعتماد رکھتی ہے اور امید ہے عدلیہ ملک وقوم کے مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے