Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اسلام صوفیاکرام کے عملی کردارسے پوری دنیامیں پھیلا۔ حافظ احمد محمود

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)سابق مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان و رہنمااتحاد اہلسنت حافظ احمد محمود نے کہا ہے کہ اسلام صوفیاکرام کے عملی کردارسے پوری دنیامیں پھیلاصوفیاکرام نے لوگوں کوامن محبت او ربھائی چارے کا پیغام دیااولیاء اﷲکے پاکیزہ کردارنے بت پرستوں اور آگ کے پجاریوں کو ایک خدا کی طرف جھکنے پرراغب کیایہ بات انہوں نے محفل میلادو عرس صوفی بزرگ قبلہ صوفی کریم بخش رحمتہ اﷲ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوااریب احمد نے تلاوت سے دلوں کومنور کیا اس تقریب کی صدرات انجینئرسید طیب مجتبی گیلانی نے کی مرزامحمد اسلم اور ابراہیم فریدی نے نعت پڑھ کرعقیدت کے پھول نچھاور کئے۔حافظ احمد محمود نے کہا کہ درحقیقت پاکستان ان صوفیااور اولیا ء اﷲ کی کاوشوں کا ثمر ہے اور اولیا ء کا فیضان ہے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان نئی نسل تک اور صوفیائے کرام کے پیغام اور انکی تعلیمات کو عام کرے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں مسلم امہ کی قیادت کرنے کا اہل ہوسکے اس تقریب سے علامہ خلیل احمد سلیمانی نے بھی خطاب کیا اور آخر میں صوفی محمد حبیب اﷲ نے روضہ اطہر کے غلاف مبارک کی زیارت کیساتھ دعا کرائی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے