ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) انٹر ڈسڑکٹ پولیس گیمز 2016 ء 15نومبر سے 30نومبر تک ڈویژ ن ڈیرہ غازیخان میں کرائے گئے ضلع ڈیرہ غازیخان ، مظفر گڑھ ، راجن پوراور لیہ کے درمیان مختلف گیمز باسکٹ بال، والی بال ،ہینڈ بال، ایتھلیٹکس ، بیڈ منٹن کا مقابلہ کیا گیا جس میں اوور آل ضلع ڈیرہ غازیخان فاتح پایا یہ بات کیپٹن (ر) عطاء محمد ڈسڑکٹ پولیس آفسیر نے انعامات تقسیم کرنے کے دواران بتائی انہوں نے بتایا کہ جتنے والوں ٹیموں ڈیرہ غازیخان ، لیہ اور مظفر گڑھ میں نقد انعامات و ٹرافی تقسیم کی جارہی ہے جس کا مقصد پولیس ملازمان کی حوصلہ افزائی ہے تاکہ وہ سپورٹس میں دلچسپی لیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل عبدالرزاق رانا ،انچارج سیکورٹی ریجان الرسول انسپکٹر ، RIجان محمد، سپورٹس آفسیر محمد ندیم ASIبھی ہمراہ تھے آخر میں ڈی پی او کیپٹن (ر) عطاء محمد نے پولیس لائن میں پولیس ملازمان کے کھیلنے کے لئے باسکٹ بال گراؤنڈ بنانے کا بھی کہا کہ پولیس ملازمان کے لئے جلد از باسکٹ بال گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا۔




0 تبصرے