Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سانحہ آرمی پبلک سکول کو بھلایا نہیں جاسکتا۔کیپٹن (ر) عطاء محمد

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی )سانحہ آرمی پبلک سکول کو بھلایا نہیں جاسکتا ، شہدا ء آرمی پبلک سکول پشاور کی جرا ت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں۔ ان کے خون کا قرض اتارنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے یہ بات ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) عطاء محمد نے پولیس لائن میں یوم شہداء آرمی پبلک سکول کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران شہداء پولیس کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس نے عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنی جانیں قربان کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ہم شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے تقریب کے دوران شہدا ء آرمی پبلک سکول ، وطن کی حفاظت اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سجاد حسین گجر، آر آئی جان محمد، او اے ایس آئی محبو ب الہی ، اکاؤنٹنٹ شفقت محمود، محمد شوکت ، ریڈرغلام حسن، ریڈر ایس پی انوسٹی گیشن محمد آصف چانڈیہ ، انچارج کمپلینٹ سیل سونا خان اور شہدا ء پولیس کے لواحقین موجود تھے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا ء محمد نے شہداء پولیس کے لواحقین کے مسائل ہمدردانہ اور توجہ سے سن کر موقع پر خصوصی احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ شہدا ء پولیس کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے تقریب کے دوران شرکاء کی خاطر تواضع بھی کی گئی ڈی پی او نے کہا کہ شہدا پولیس کے لواحقین کسی بھی وقت میر ے دفتر آکر اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے