وہوا(نمائندہ خصوصی)نواحی قصبہ کوتانی باؤلے کتے کے کاٹنے سے 2 بچوں سمیت چار افراد زخمی علاقے میں خوف وہراس زخمیوں کو طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر وہوا منتقل کردیا گیا۔ اہل علاقہ کی جانب سے کتوں کی تلفی کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق نواحی قصبہ کوتانی باؤلے کتے کے کاٹنے سے پانچ سالہ محمد بلال تین سالہ محمد جلال ولد اللہ وسیا یا دونوں بھائی بازار سودا سلف خریدنے کی غرض سے بازار جا رہے تھے اچانک گلی میں سامنے سے آتے ہوئے باؤلے کتے نے دونوں بھائیوں کو کاٹ کے شدید زخمی کر دیا اس کے علاوہ 14سالہ محمد عابد لاشاری ولد امیر محمد لاشاری اپنی گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی کتے نے اس کی ٹانگ کو زخمی کردیا اس کے علاوہ درجنوں مویشوں کو بھی زخمی کر دیا جس سے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا مسجدوں میں اعلانات کرائے گئے کہ لوگ اپنے چھوٹے بچوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیں اس کے علاوہ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ویکسنیشن اور طبی امداد کے لیے آر ایچ سی ہسپتال وہوا منتقل کر دیا گیا ہے مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ بھر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے جن کومارنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ خاص کر ڈی سی او ڈیرہ غازیخان سے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے اور ای ڈی او ہیلتھ سے فوری طور پر کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے

0 تبصرے