تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی) شراب کی بوتلوں کے ساتھ گرفتار ہونے والے سابق کونسلر کے خلاف بالاخر مقدمہ درج ہو گیا، ایوب نتکانی کو بچانے کے لئے پولیس کو کئی آفر کئے گئے وہ گزشتہ روز پل 22 پر چالیس بوتلوں کیساتھ فرار ہونے کے بعد پکڑے گئے تھے، کونسلر صاحب کو حوالات سے نکلوانے کے لئے اگرچہ کئی لوگ میدان میں آئے ان کی جگہ قربانی کے لئے بندہ دینے کی بھی پیشکش ہوئی لیکن کوئی کار کارگر ثابت نہ ہوئی اور آخر کار مکول کلاں کے سابق کونسلر حاجی ایوب نتکانی کے خلاف 40 بوتل ولایتی شراب برآمد پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا حاجی ایوب ڈیرہ غازی خان سے لے کر آرہا تھا ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے




0 تبصرے