ریتڑہ(فاروق احمد شہزاد ملکانی سے)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ریتڑہ اور گردو نواح میں بھی عید میلادالنبیﷺ پورے مذہبی عقیدت واحترام کے سا تھ منائی گئی۔محفل میلاد اور جلوس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں عاشقان رسول ﷺ نے محبوب خدا کا ذکر اور انہیں خرج تحسین پیش کر رہے ہیں۔درود وسلام اور نعتیں پڑھیں۔عید میلادالنبیﷺ کا مرکزی جلوس جماعت اہلسنت اور سنی تحریک کے زیراہتمام نکالا گیا۔جلوس کی قیادت مولانا عبدالعزیز باروی اور مولانا سعید احمد قادری نے کی۔اڈا ریتڑہ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے حضور پاک ﷺ کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کو تمام عالم کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا۔آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں۔حضرت محمدﷺ کی حیات مبارکہ تمام طبقہ ہائے زندگی کے افراد کیلئے مشعل راہ ہے۔آپﷺ نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔پیوند لگے کپڑے پہن لیا کرتے تھے۔آپﷺ اپنا کام اپنے ہاتھ سے کرنے کو ترجیح دیتے تھے حتیٰ کہ اپنے جوتے بھی خود مرمت کرلیا کرتے تھے۔جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل مورجھنگی کی جانب گامزن ہے



0 تبصرے