Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کرپٹ نظام کے خلاف قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ شیخ عثمان فاروق

وہوا(مرید عباس کھوکھر سے) معاشی دہشت گردوں نے کرپشن کی انتہا کر دی،کرپٹ نظام کے خلاف قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے،سندھ اسمبلی اسلام سے متعلق قانون واپس لے ان باتوں کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شیخ عثمان فاروق نے خطبہ جمعہ کے بعد ان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ ے دوران صحافیوں،نواحی بستی درکانی میں عوامی اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کرپشن کی وجہ سے ہر پیدا ہونے والا نومولود بھی لاکھوں کا مقروض ہو چکا ہے ہر طرف کرپشن کے چرچے ہیں چپڑاسی سے اعلیٰ افیسران،بیوروکریٹ،سیاسی دان کرپشن میں ملوث ہیں ایسے حالات میں ملک وقوم کو اس نظام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہو گا اور جماعت اسلامی کے ساتھ شانہ بشانہ اس تبدیلی میں شامل ہو نا ہو گا۔انہوں نے کہا معاشی دہشت گردوں کی وجہ سے کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے اور اب اس نظام کو ختم کرنا ہو گا۔جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف عدلیہ سمیت قوم کو بھی آگاہ کیا ہے اور روزانہ کی بنیادپر جاری اربوں کی کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ضروری ہو چکی ہے جماعت اسلامی ملک وقوم کیلئے امید کی کرن بن چکی ہے قوم کی نظریں تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کی طرف ہیں اور انشاء اللہ2018میں جماعت اسلامی بڑی قوت بن کر ابھرے گی ،ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے اسلام سے متعلق قانون واپس لے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان کے امیر پروفیسر عطاء محمد جعفری،حافظ محمد رفیق ،حفیظ اللہ قیصرانی،قاری رحمت کلاچی،الیاس آصف،محمد سلیم لاشاری،مولانا شفیق قیصرانی،حافظ محمد صفدر سمیت دیگر شریک تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے