اسلام آباد:(تعمیر نیوز سپیشل 07 دسمبر 2016) پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا طیارہ ایبٹ آباد سے حویلیاں کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اسلام آباد پہنچنے سے کچھ دیر پہلےطیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوا۔
چترال تا اسلام آباد پرواز کرنے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے میں 47افرادسوار تھے۔جن میں 42 مسافر اور 5 عملے کے ارکان تھے ۔ مسافروں میں جنید جمشید اور ان کے اہلخانہ بھی سوار تھے ۔ذرائع کا کہناہے کہ جنید جمشید تبلیغ کے لیے چترال گئے تھے اور انہوں نے اسی پرواز کے ذریعے واپس آنا تھا۔ جنیدکے علاوہ چینی شہری بھی سوار تھے۔ پی آئی اے طیارہ فلائٹ نمبر پی کے 116ایبٹ آباد کے قریب ساڑھے 4بجے لاپتہ ہوا ہے،جس کی تلاش اب زمین پر کی جارہی ہے۔
دوسری جانب حویلیاں آرڈیننس فیکٹری کے قریب پہاڑی علاقے میں مقامی افراد نے ایک طیارہ گرتے ہوئے دیکھا ہے جس کے بارے میں یہی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ پی آئی اے کی بدقسمت فلائٹ پی کے 116ہی ہے ۔
طیارہ گرنے کے مقام سے دھواں اٹھ رہا ہے جو دور دور تک دیکھا جارہا ہے، حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
الیکٹرانک میڈیا کے مطابق ڈی ایس پی حویلیاں نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ گر گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم کو جو آخری پیغام موصول ہوا ہے اس میں بتایا گیا کہ طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز کے پائلٹ کیپٹن صالح تھے۔ ادھر آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔
سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ حویلیاں سے 10 کلومیٹر دور گرا۔طیارے میں گرنے کے بعد آگ لگ گئی۔ امدادی ٹیمیں طیارے کی طرف جارہی ہیں۔

0 تبصرے