Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

طیارہ حادثہ، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

اسلام آباد (تعمیر نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق حویلیاں کے قریب مجاب میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حویلیاں کے قریب مجاب میں پی آئی کا جہاز گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق 4:20منٹ پر پیپلیاں اور مجاب کے قریب پی آئی اے کا جہاز گر گیا ۔ ذرائع کے مطابق پی کے 661جہاز پر 47افراد سوار تھے جو کہ چترال سے اسلام آباد کی طرف آرہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس حادثے کی تصدیق کر دی ہے ۔عینی شاہدین کے حوالے سے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ آرڈیننس فیکٹری کے عقب میں مجاب اور پپلیاں کے قریب دھواں اٹھتادکھائی دے رہاہے اور یہ پہاڑی علاقہ ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پی کے 661کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا ، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ہیں ۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے