Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کیلئے مسلم لیگ(ن) کی طرف سے ٹکٹ فائنل

ریتڑہ(تعمیر نیوز سپیشل) چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کیلئے مسلم لیگ(ن) کی طرف سے ٹکٹ فائنل ہوگیا ہے۔صدر مسلم لیگ(ن) تحصیل تونسہ و چیئرمین یوسی مورجھنگی سردار عبدالحفیظ میرانی کی تعمیر نیوز سے خصوصی گفتگو۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کیلئے مسلم لیگ(ن) کی طرف سے ٹکٹ فائنل ہوگیا ہے۔اور یہ ٹکٹ ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے فرزند سردار عبدالقادر کھوسہ کو دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے کھوسہ گروپ کو ضلع کونسل کے ارکان کی واضح اکثریت حاصل ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ قیادت نے انہیں مسلم لیگ(ن) کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے
انہوں نے سردارامجدفاروق کھوسہ اور سردار عبدالقادر خان کھوسہ کا مبارکباد بھی دی۔مزید مبارکباد دینے والوں میں سردار محمد انور خان ملکانی، مقبول شہزاد خان ملکانی، نعمت اللہ ملکانی، سردار محبت رضا خان کلاچی، محمد اقبال خان ملکانی  ودیگر شامل ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے