Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ہم ہائی کورٹ میں مخالف امیدوار کے ووٹ کی کاسٹنگ کو چیلنج کریں گے ۔پی ٹی آئی کونسلرز کی پریس کانفرنس

تونسہ شریف ( نمائندہ خصوصی) بلدیاتی انتخابات کا چوتھا مرحلہ تونسہ میں رفیق بھٹہ کا ووٹ کاسٹ کر نے کے بعد بھی امیدوار چیئرمین سید رمضان شاہ اور خواجہ فرخ مرتضیٰ کے 13,13ووٹ برابر نکل آئے ‘حکومتی مشینری کے استعمال اور کامیابی کا نوٹیفکیکشن جاری ہوئے بغیر کونسلر ن لیگ رفیق احمد بھٹہ کے ووٹ کی کاسٹنگ دھاندلی کے مترادف ہے تونسہ کے عوام کی لازوال محبت کے قرض دار رہیں گے کونسلرز پاکستان تحریک انصاف تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کونسلرز خواجہ غلام اللہ بخش ‘ لالہ اعجاز بزدار ‘غلام جعفر قریشی ‘ خلیل حجانہ ‘ ملک محمد وسیم کھوکھر ‘ خاور جاوید گاڈی ‘ غلام یسین ارائیں ‘ عامر حسنین ‘ رانا متین ‘ سید محمد رمضان شاہ نے تحصیل میئر کے الیکشن میں برابر ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میئر کے الیکشن میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال اور ہمارے ممبران کو ووٹ کی کاسٹنگ سے روکنے کے لیے پنجاب پولیس کا استعمال قابل شرم ہے علاوہ ازیں ہمارے کونسلر حاجی فقیر محمد بھٹہ کوہائی کورٹ نے الیکشن ٹربیونل فیصلے کو بحال کر کے اس کا سٹے آرڈر توڑا ہے مخالف امیدوار کو کامیاب نہیں قرار دیا اس کے باوجود مخالف ووٹر نے ووٹ کاسٹ کیا ہے جو کہ ن لیگ والوں کی بدمعاشی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ میں مخالف امیدوار کے ووٹ کی کاسٹنگ کو چیلنج کریں گے ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے