Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سید رمضان شاہ اور خواجہ فرخ کے درمیان سخت مقابلہ ، ووٹ برابر رہے

تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی)سید رمضان شاہ اور خواجہ فرخ کے درمیان سخت مقابلہ ، ووٹ برابر رہے،
تونسہ شریف میں سخت ترین مقابلے کے بعد سید رمضان شاہ اور خواجہ فرخ محمود کے ووٹ برابر نکلے، ن لیگ کے ذرائع سے رات بھر دعوی کیا گیا تھا کہ خاور گاڈی اور خاتون رکن پی ٹی آئی کو پولیس کے رشتہ دار ہونے کے ناطے اور دیگر دو ارکان کی حمایت حاصل کر لی گئی ہے اور پی ٹی آئی نے ن لیگ کے کونسلروں سے خفیہ رابطوں کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس قسم کے تمام تر دعوے حقیقت نہ بن سکے ، سید رمضا ن شاہ اور خواجہ فرخ مرتضیٰ نے تیرہ تیرہ ووٹ حاصل کئے یوں یہ مقابلہ برابر رہے، اس سے قبل ریٹرنگ آفیسر نے کسی کو بھی سخت سیکورٹی تعینات کرا کے صحافیوں تک کا داخلہ تک بند کر دیا ۔ اند روقتا فوقتا دونوں گروپوں میں نوک جھونک جاری رہی۔ سید رمضان شاہ کو پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیرمملکت خواجہ شیراز محمود اور ن لیگ کے ناراض ڈویژنل کوآرڈینیٹر سردار میر بادشاہ قیصرانی   جبکہ خواجہ فرخ محمود کو ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کی حمایت حاصل تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے