Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تحصیل تونسہ شریف کو مسلم لیگ کا گڑھ بنائیں گے۔سردار جاوید اقبال خان قیصرانی

ریتڑہ( فاروق شہزاد ملکانی)تحصیل تونسہ شریف کو مسلم لیگ کا گڑھ بنائیں گے اورلغاری سرداروں‘ مسلم لیگ کے چیئرمینوں نے جو عزت دی انشاء اللہ ان کی عزت افزائی کا بھرم رکھیں گے ان خیالات کااظہار نو منتخب ضلعی نائب چیئرمین سردار جاوید اقبال خان قیصرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہم نے سابقہ دور میں جتنا ممکن ہوسکا تحصیل تونسہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ کی قیادت میاں نواز شریف ‘میاں نواز شریف‘سردار اویس خان لغاری ‘سردار احمد خان لغاری اور سردار میربادشاہ خان قیصرانی کی قیادت میں تحصیل تونسہ شریف کو مسلم لیگ کا گڑھ بنائیں گے اور مقامی مسائل حل کرنے کی بھرپور کاوش کریں گے واضح رہے سردار جاوید اقبال خان قیصرانی نائب ضلع چیئرمین کے ہمراہ سابق ایم پی اے سردار میربادشاہ خان قیصرانی بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے