Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

امیدوار چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ سردار عبدالقادر کھوسہ کی ریتڑہ آمد

 ریتڑہ(فاروق احمد شہزاد ملکانی سے)امیدوار چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ سردار عبدالقادر کھوسہ کی ریتڑہ آمد،حمایت کرنے پر چیئرمین یونین کونسل ٹبی قیصرانی سردار محمد انور خان ملکانی کا شکریہ ادا کیا۔سردار محمد انور خان ملکانی نے مقبول شہزاد ملکانی،حاجی قادر بخش خان ملکانی، حاجی حفیظ اللہ خان ملکانی،محمد رمضان طالب،خالد خان ملکانی،محمد حنیف ملکانی،بشیراحمد شاکر،طارق عزیز ملکانی ودیگر کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر چیئرمین یوسی مورجھنگی سردار عبدالحفیظ خان میرانی، رکن ضلع کونسل سردار محبت رضا کلاچی، چیئرمین یوسی ناڑی ملک طیب خان سانگھی،سردار محمد اقبال خان ملکانی، سردار نذر خان کلاچی،سعیداللہ خان گاڈی، چیئرمین یوسی ڈونہ ملک منصور، صلاح الدین خان بزدار، سردار اعظم خان ملغانی ودیگر ان کے ہمراہ تھے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے