Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کر دیا ہے،تاجران مناسب پہرہ کا بندوبست کریں،افتخار قریشی

وہوا(مرید عباس کھوکھر سے)ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کر دیا ہے،تاجران مناسب پہرہ کا بندوبست کریں،افتخار قریشی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ افتخار قریشی نے معززین علاقہ،تاجرون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھانہ میں ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور سائل اپنے مسائل کے حل کیلئے براہ راست ملیں۔انہوں نے کہا شہر میں تاجران مناسب پہرہ کا بندوبست یقینی بنائیں ۔شہریوں کا فرض ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔اس موقع پر تاجروں شیر زمان بابر،ملک عبدالکبیر آرائیں،محمد اسماعیل خان و دیگر شریک تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے