Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پرائیویٹ سکولوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے،فرحان حمید غوری،نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ

وہوا(مرید عباس کھوکھر سے)پرائیویٹ سکولوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے،انشاء اللہ 17دسمبر کو ہمارا گروپ جیتے گا،فرحان حمید غوری،نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ۔ تفصیل کے مطابق فروغ تعلیم گروپAPSSAکے امیدوار برائے ضلعی صدر فرحان حمید غوری، جنرل سیکرٹری نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ نے اپنے دورہ نتکانی,وہوا،ٹبی قیصرانی کے دوران پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اور ان کو درپیش مسائل اعلیٰ قیادت تک پہنچانے اور فوری حل کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا 17دسمبر کو ہمارا گروپ فتح یاب ہو گا اور انشاء اللہ ہماری جیت تعلیم کی جیت ہو گی۔اس موقع پر پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان امیدوارتحصیل صدر توقیر ناصر،جنرل سیکرٹری حبیب اللہ،محمد سلیم لاشاری،الیاس آصف،ساجد مجید طاہر،ساجد قیصرانی،وقار عمر،خلیل خان ماکلی،محمد عامر کھتران،ساجد قیصرانی،انعام اللہ،فدا حسین کلاچی،محمد امجد،حافظ ضیاء اللہ،حفیظ اللہ،محمد ذیشان،امان اللہ،رحمت اللہ،امیر شجاع و دیگر موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے