Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چار مسلح ڈاکوؤں نے دوبئی پلٹ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) چار مسلح ڈاکوؤں نے دوبئی پلٹ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ گدائی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہو ئی دبئی سے بستی باڑہ کا رہائشی زاہد حسین باڑہ ملتان ائیر پور ٹ پر آیا جہاں پیپلز لیبر بیورو کے سابق صوبائی رہنماء غلام عباس گورچانی کے ہمراہ ٹیکسی کے ذریعے ڈیرہ غازی خان آیا اور پل ڈاٹ سے لوہار والا روڈ پر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ آدھی رات کو پل جنجوعہ پر پہلے سے چھپے چار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ٹیکسی کو روکا زاہد حسین باڑہ سے زیورات،سونا،موبائل،پارچہ جات وغیرہ اور غلام عباس گورچانی سے موبائل فون اور 5000روپے نقدی چھین لی اور موقع سے پیدل ہی فرا رہو گئے تھانہ گدائی پولیس نے ڈکیتی کی واردات پر ابھی مقدمہ درج نہیں کیا البتہ پولیس نے موقع واردات دیکھا اور تفتیش شروع کر دی اس روڈ پر ڈکیتی کی مسلسل وارداتیں ہو رہی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے