Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ہم سب ملکر مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لئے کام کرتے رہیں گے

 ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے امیدوار وائس چئیرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان سردار محمد احمد خان لغاری کی دعوت پہ لغاری گروپ کے تمام چئیرمینوں کی سردار احمد خان لغاری کے گھر آمد، ممبر صوبائی اسمبلی چیف لغاری نواب محمد جمال خان لغاری ممبر صوبائی اسمبلی سردار جاوید اختر لنڈ اور امیدوار وائس چئیرمین ضلع کونسل سردار جاوید اقبال قیصرانی نےبھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر  22دسمبر کو ووٹ کاسٹ کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔سردار جمال خان لغاری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قیادت کے فیصلے تسلیم کرنے کے لئے ہوتے ہیں اور ہم سب ملکر مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لئے کام کرتے رہیں گے انشاء اللہ کل مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے۔ ہم سب مسلم لیگ ن کے جھنڈے تلے متحد ہیں۔
آخر میں تمام چئیرمینوں کے لئے بہترین ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا کھانے کے بعد چئیرمینوں نے چیف لغاری اور ڈسٹرکٹ وائس چئیرمینوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے