Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سردارعبدالقادر کھوسہ کے چیئرمین ضلع کونسل بننے سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔مقبول شہزاد ملکانی

ریتڑہ(نامہ نگار) چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ کیلئے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سردار عبدالقادر کھوسہ کی کا میابی نوشتہء دیوار ہے۔ان کی کامیابی سے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ان خیالات کا اظہار سینئرلیگی رہنما مقبول شہزاد ملکانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے اور اس کا تمام تر سہرا لیگی رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے سر جاتا ہے جن کی شبانہ روز کی محنت سے مسلم لیگ (ن) پورے ضلع میں مقبول ہوئی اور بلدیاتی انتخابات میں شاندار کا میابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے سردار عبدالقادر کھوسہ کو ضلع کونسل ڈیرہ کے چیئرمین کیلئے امیدوار نامزد کرکے عام کارکنوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔جس سے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار عبدالقادر کھوسہ کامیابی کے بعد عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے شاندار اقدامات کا آغاز کریں گے جس سے مسلم لیگ (ن) آئندہ جنرل الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے