Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ضلع ڈیرہ غازیخان کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے عبدالقادر کھوسہ کا منتخب ہونا نیک شگون ہے۔حاجی فاروق کھتران،مظہر اقبال کھتران

وہوا(نمائندہ خصوصی)عبدالقادر کھوسہ کاضلعی چیئرمین منتخب ہونا علاقہ کی ترقی کا باعث بنے گا،حاجی فاروق کھتران،مظہر اقبال کھتران۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق چیئرمین بلدیہ حاجی فاورق کھتران،چیئرمین یونین کونسل وہوا جنوبی مظہر اقبال خان کھتران نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کی چیئرمین شپ پر عبدالقادر کھوسہ کا منتخب ہونا علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کا باعث بنے گا۔ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کو ضلع ڈیرہ غازیخان کا گڑھ بنائیں گے اور پسماندگیوں کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ضلع ڈیرہ غازیخان کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے عبدالقادر کھوسہ کا منتخب ہونا نیک شگون ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے