Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رٹ خارج، وقار عزیز قیصرانی رسالدار کی بجائے جمعدار کے عہدہ پر کام کریں گے

ڈیرہ غازیخان(بخت کھوسہ سے) عدالت عالیہ ہائی کورٹ نے بی ایم پی کے رسالدار عہدہ پر براجمان وقار عزیز قیصرانی کی رٹ خارج کردی اور وقار عزیز قیصرانی رسالدار کی بجائے جمعدار کے عہدہ پر کام کریں گے،وقار عزیز قیصرانی گزشتہ چھ سات سال سے حکم امتناعی لے کر رسالدار کی سیٹ پر چمٹے ہوئے تھے،گزشتہ روز عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس امین الدین خان نے وقار عزیزقیصرانی کی طرف سے دائر رٹ کو اس وقت خارج کر دیا جب پٹیشنر کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا تو انہوں نے رٹ خارج کردی یاد رہے کہ محکمہ داخلہ ہوم سیکرٹری نے وقار عزیز قیصرانی کو رسالدار کی بجائے جمعدار بنایا تھا تو محکمہ داخلہ کے اس احکامات پر وقار عزیز قیصرانی نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھی تھی جو کہ گزشتہ چھ سات سال سے بدستور حکام امتناعی کی وجہ سے وقار عزیز رسالدار کے عہدہ پر براجمان آرہے تھے اب عدالتی فیصلہ آنے پر وقار عزیز قیصرانی رسالدار کی بجائے جمعدار کے عہدہ پر کام کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے