Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تحصیلدار چل بسے،نماز جنازہ ادا کردی گئی

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)بستی بٹکل کے رہائشی تحصیلدارغلام حیدر قیصرانی بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل توئی سر میں تحصیلدار تعینات تھے۔انہیں اچانک دل کی تکلیف محسوس ہوئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔ان کی نماز جنازہ موسیٰ خیل میں ایس سی گراؤنڈ میں ادا کرنے کے بعد ان کا جسد خاکی آبائی گاؤں ریتڑہ بستی لایا گیا جہاں ان کانمازجنازہ انڈس ہائی وے کے نزدیک بستی بٹکل کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔بعدازاں مرحوم کے جس خاکی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے