Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میونسپل کمیٹی تونسہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے کانٹے کا مقابلہ جاری

تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی) میونسپل کمیٹی تونسہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار خواجہ فرخ مرتضیٰ اور آزاد امیدوار ،مسلم لیگ(ن) کے رکن میونسپل کمیٹی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید رمضان شاہ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔میونسپل کمیٹی کے کل 26 ارکان ہیں۔جن میں سے پی ٹی آئی کا ایک رکن فقیر محمد بھٹہ کا کیس ہائی کورٹ ملتان بنچ میں زیرسماعت تھا جس میں کورٹ نے گذشتہ روز ان کے کلاف فیصلہ دے دیا تھا۔جس کی بناہ پر اسے آج ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔جبکہ ان کے مخالف امیدوار رفیق بھٹہ کا اگر الیکشن کمیشن نوٹیفیکیشن کر دیتا ہے تو پھر دونوں امیدواروں کے متوقع ووٹ برابر 13,13 ہو جائیں گے اور دلچسپ صورتحال پیدا ہو جائے گی۔تاہم بیک ڈور ڈپلومیسی بھی بہت اہم کردار ادا کرے گی جس کی بنا پر کسی بھی اپ سیٹ ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے