Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ن لیگ نے میدان مار لیا۔ سردار عبدالقادر کھوسہ بھاری اکثریت سے کامیاب

ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر) ضلع ڈیرہ غازیخان میں ن لیگ نے میدان مار لیا۔
چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کیلئے ن لیگ کے سردار عبدالقادر کھوسہ 106 ووٹ لیکر کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے عمران کھوسہ 14 ووٹ لے سکے۔
میونسپل کا رپوریشن ڈیرہ میں مقابلہ سخت رہا ۔
ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار میئر شاہد حمید چانڈیہ 14 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔ان کے مدمقابل علیم شاہ گروپ کے عمران شاہ صرف ایک ووٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے انہوں نے 13 ووٹ لیئے۔
میونسپل کمیٹی تونسہ میں مقابلہ 13 ،13 ووٹ کے ساتھ برابر رہا۔
مسلم لیگ (ن) امجد فاروق کھوسہ گروپ کے خواجہ فرخ مرتضیٰ نے تیرہ اور
مسلم لیگ ن ہی کے سید رمضان شاہ نے بھی تیرہ ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ سید رمضان شاہ کو پی ٹی آئی کے رہنما خواجہ شیراز محمود اور ن لیگ کے سابق ایم پی اے سردار میربادشاہ قیصرانی کی حمایت حاصل تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے